حیدرآباد۔14نومبر(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج سنگا پور کے دورہ کے موقع پر کہا کہ انہوں نے آندھرا پردیش
میں سرمایہ کاری کے لئے ہی سنگا پور کا دورہ کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے مغربی
ایشیائی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس اجلاس میں کہا کہ سنگا
پور کی ترقی سے اس ملک کے عام آدمی کی زندگی میں معاشی انقلاب آیا ہے۔
انہوں نے سنگا پور کے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں وہ
سرمایہ کاری کریں۔